اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Media and Freedom of Expression: راجیہ سبھا میں میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر بحث

پارلیمنٹ بجٹ اجلاس Parliament Budget Session کے چوتھے دن راجیہ سبھا رکن پارلیمان نے مرکزی وزیر مملکت سے میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی Media and Freedom of Expression پر سوالات پوچھے۔ وقفۂ سوالات کے بعد راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث ہوئی۔

راجیہ سبھا کاروائی
راجیہ سبھا کاروائی

By

Published : Feb 3, 2022, 2:22 PM IST

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں راجیہ سبھا کی کارروائی کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال Congress MP KC Venugopal نے میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر وزارت اطلاعات و نشریات سے سوال کیا۔

راجیہ سبھا کاروائی

وینو گوپال کے سوال پر مرکزی وزیر مملکت ایل مروگن نے کہا کہ حکومت ملک مخالف مواد نشر کرنے والے چینلز اور یونٹس کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

وقفۂ سوالات کے بعد راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث شروع کی۔ واضح رہے کہ یہ بحث کا دوسرا دن ہے۔ بجٹ اجلاس کے تیسرے دن بھی صدر کے خطاب پر لائی گئی تحریک شکریہ پر بحث ہوئی تھی۔

قبل ازیں راجیہ سبھا کارروائی کے آغاز کے بعد چیئرمین وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا کی سابق رکن جمنا دیوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام پڑھ کر سنایا۔ راجیہ سبھا ارکان نے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چند لمحوں کی خاموشی اختیار کی۔

بتا دیں کہ جمنا دیوی کا گزشتہ 20 جنوری کو 87 سال کی عمر میں انتقال ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details