اردو

urdu

Parent-teacher Meet In Poonch سورنکوٹ کے اسکول میں والدین اور اساتذہ کے درمیان میٹنگ

پونچھ کی تحصیل سورنکوٹ کے دور افتادہ علاقے میں واقع گونتھل ہائیر سیکنڈری اسکول میں والدین اور اساتذہ کے درمیان ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر والدین سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور بچوں کو بری صحبت سے دور رکھیں۔

By

Published : Mar 13, 2023, 4:55 PM IST

Published : Mar 13, 2023, 4:55 PM IST

سورنکوٹ کے اسکول میں والدین اور اساتذہ کے درمیان میٹنگ
سورنکوٹ کے اسکول میں والدین اور اساتذہ کے درمیان میٹنگ

سورنکوٹ کے اسکول میں والدین اور اساتذہ کے درمیان میٹنگ

پونچھ:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل سورنکوٹ کے دور افتادہ علاقے میں واقع گونتھل ہائیر سیکنڈری اسکول میں والدین اور اساتذہ کے درمیان ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ کی صدارت چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ بیشمبر داس نے کی جبکہ ڈی پی او پونچھ مہمان خصوصی تھے۔ اس میٹنگ میں گونتھل اور آس پاس کے علاقوں کے 100 سے زیادہ معززین نے شرکت کی، طلباء کے علاوہ دونوں پنچایتوں کے سرپنچوں اور پنچوں نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران تعلیم کی بہتری کے سلسلے میں این پی ای کے نفاذ سمیت مختلف قسم کی برائیوں سے دور رہنے کی ترغیب دی گئی، جس میں منشیات سے دور رہنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ وہیں اس موقع پر والدین سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور بچوں کو بری صحبت سے دور رکھیں۔ اس دوران چیف ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد بچے کے والدین اور اساتذہ کے ساتھ اچھے تعلقات کو برقرار رکھنا ہے تاکہ بچوں کی تعلیمی سطح کو بہتر بنایا جا سکے۔

اس موقع پر سکول کے پرنسپل سید امتیاز کاظمی نے مہمان خصوصی اور ڈی پی او کو شال اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ دونوں پنچایتوں کے سرپنچ سمیت گلزار احمد اور معزز شخصیت نے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا اور والدین سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور بچوں کو بری صحبت سے دور رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Parent Teacher Meet Held at Government Central High School Pulwama: پلوامہ کے گورنمنٹ سینٹرل ہائی اسکول میں اہم میٹنگ

ABOUT THE AUTHOR

...view details