اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Paralympics: بھاوینا پٹیل نے خواتین سنگلز میں جیتا سلور میڈل، وزیراعظم کی مبارکباد - ٹوکیو پیرالمپکس

ہندوستانی ٹیبل ٹینس پلیئر بھاویناپٹیل نے ٹوکیو پیرالمپکس میں خواتین کے سنگلز فائنل میں عالمی نمبر ایک چینی پیڈلر ینگ چاؤ سے 0-3 سے شکست کے بعد اپنے پہلے پیرالمپک گیمز میں گولڈ میڈل سے چوک گئی ہیں۔ وہیں، وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے بھاوینا پٹیل کو سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

Bhavinaben Patel
بھاوینا پٹیل

By

Published : Aug 29, 2021, 9:24 AM IST

Updated : Aug 29, 2021, 9:41 AM IST

بھاوینا پٹیل نے ہفتہ کو چین کی عالمی نمبر تین میاؤ ژانگ کو 7-11 ، 11-7 ، 11-4 ، 9-11 اور 11-8 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا کر تمغہ کو یقینی بنائی تھیں لیکن آج بھاوینا سونے کے تمغے کا میچ چین کے چاؤ ینگ سے ہار گئیں۔

34 سالہ پٹیل کے شاندار کھیل 19 منٹ تک جاری رہا اور وہ ویمنز سنگلز سمٹ میں دو مرتبہ گولڈ میڈلسٹ رہنے والی چاؤ سے 7-11 5-11 6-11 کے سیدھے سیٹوں میں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ اس کے ساتھ بھاوینا نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

ٹوکیو پیرالمپکس کے ٹیبل ٹینس میں بھوینا پٹیل کے چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ ساتھ ہی ان کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرالمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر بھاوینا پٹیل کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا: ’’ بھاوینا پٹیل نے تاریخ رقم کی ہے، وہ گھر میں تاریخی چاندی کا تمغہ لے کر آئی ہیں۔ اس کے لیے انھیں مبارکباد۔ اس کی زندگی کا سفر حوصلہ افزا ہے اور مزید نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرے گا۔

وزیراعظم کا ٹویٹ

اس جیت پر انڈین پیرالمپک کمیٹی کی صدر دیپا ملک نے کہا ہے کہ بھاوینا پٹیل کے چاندی کے تمغے نے تاریخ رقم کی ہے اور وہ بھی قومی کھیلوں کے دن۔

میرے تبصرے کو اپنے گندے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا ذریعہ نہ بنائیں: نیرج چوپڑا

انہوں نے کہا کہ میرے لیے اس سے بڑی خوشی کی کیا بات ہوگی کہ ایک خاتون کھلاڑی نے تمغے کا کھاتہ کھولا ہے اور وہ خاتون کھلاڑی بھی ایسی ہے جو وہیل چیئر استعمال کرتی ہے۔

بھوینا پٹیل نے چاندی کا تمغہ جیتنے پر گجرات کے مہسانہ میں اس کے والد ہشمکھ بھائی پٹیل نے کہا کہ "وہ ملک کا نام روشن کرچکی ہے ، وہ سونے کا تمغہ نہیں لائی لیکن ہم چاندی کے تمغے سے بھی خوش ہیں۔" جب وہ واپس آئے گی تو ہم اس کا شاندار استقبال کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی اس فتح پر اہل خانہ اور مقامی باشندوں نے زبردست آتش بازی کی۔

Last Updated : Aug 29, 2021, 9:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details