ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں واقع یہ ہے تارا پان سینٹر، جہاں پر 51 قسم کے پان ملتے ہیں۔ اس دکان پر بیس روپیہ سے لے کر پانچ ہزار روپیے تک پان ملتا ہے۔
تارا پان سینٹر کے مالک شرف الدین صدیقی عرف شرفو چاچا Tara Pan Center Owner Sharafuddin Siddiqui کا کہنا ہے کہ یہ دسویں جماعت پاس ہونے کے بعد ممبئی میں فلم سٹی میں کام کرنے چلے گئے تھے لیکن کچھ عرصے بعد انہیں انکی والدہ نے خط لکھ کر کہا تھا کہ آپ واپس اپنے گھر اورنگ آباد آجاؤ اور یہاں پر ہی کوئی کام دھندا شروع کرو۔ میں آپ کی مدد كروں گی جس کے بعد اُنہوں نے اپنی والدہ کے کہنے پر پان کی دکان کی شروعات کی تب سے لے کر آج تک تارا پان سینٹر اچھے سے چل رہا ہے اور آج تارا پان سینٹر ملک بھر میں مشہور ہے۔
اگر اورنگ آباد کے تارا پان سینٹر کی بات کی جائے تو یہاں پر ایک پان ایسا بھی ہے، جس کی قیمت دیکھ کر دکان پر آنے والے حیرت میں پڑ جاتے ہیں۔ جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں یہاں کے کوہ نور کپل پان کی، جس کی قیمت پانچ ہزار روپے ہے۔
تارا پان سینٹر پر ملتا ہے پانچ ہزار روپئے والا پان یہ بھی پڑھیں:
تارا پان سینٹر کے مالک شرف الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ چار دہائیوں سے یہ پان کی دکان چلا رہے ہیں۔ اِن کے پان کے شوقین بھارت سمیت بیرون ممالک میں بھی بڑی تعداد میں ہیں اور انہیں پان بھی پارسل کئے جاتے ہیں۔ لیکن پچھلے دو سالوں سے کورونا کی وجہ سے دوسرے ممالک میں پان نہیں بھیجے Corona Affects Betel Business جا رہے ہیں۔ مُلک میں یہ پان بس کے ذریعے بھیجے جا رہے ہیں۔
اورنگ آباد کے تارا پان سینٹر کے مالک کا کہنا ہے کہ کوہ نور پان پانچ ہزار روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔ یہ پان خصوصی طور پر نئے شادی شدہ جوڑوں کو فروخت کیا جاتا ہے۔
پان بیچنے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ پان انسان میں جنسی جذبات ابھار دیتا ہے اور اس کا اثر پورے چوبیس گھنٹے تک رہتا ہے۔ اس پان کو باكس کی پیکنگ میں دیا جاتا ہے، جس میں عطر کی شیشی بھی ہوتی ہے۔
تارا پان سینٹر پر ملتا ہے پانچ ہزار روپئے والا پان مردوں کے لئے خاص تیار کئے جانے والے اس پان میں کستوری جس کی قیمت 70 لاکھ روپے فی کلوگرام، خوشبو کےلئے استعمال کئے جانے والا محلول جو کہ صرف مغربی بنگال میں پایا جاتا ہے اور اس کی قیمت 7لاکھ روپے فی کلوگرام ، زعفران 2 لاکھ روپے فی کلوگرام، گلاب جس کی قیمت 80 ہزار روپے فی کلوگرام اور کچھ خفیہ اجزائے ترکیبیں شامل ہوتے ہیں۔
تارا پان سینٹر پر ملتا ہے پانچ ہزار روپئے والا پان