پاکستان کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ جمعرات کی شام رحیم اللہ یوسف زئی کے بیٹے ارشد یوسف زئی نے فیس بک پوسٹ میں ان کی وفات کی تصدیق کی۔
انہوں نے لکھا کہ 'میرے والد کا کینسر کے مرض کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ جمعہ کو صبح گیارہ بجے مردان میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔'
رحیم اللہ یوسف زئی معروف صحافی اور افغان امور کے ماہر تھے۔ مرحوم کئی ماہ سے علیل تھے۔ رحیم اللہ یوسف زئی 10 ستمبر 1954 کو پیدا ہوئے تھے۔
صحافی کے انتقال کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ان کے بیٹے ارشد یوسف زئی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کے والد نے کینسر کے خلاف طویل جنگ لڑنے کے بعد آخری سانس لی۔