اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Pakistani Drones in Punjab: گرداس پور میں ڈرون سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام - گرداس پور میں ڈرون سے اسمگلنگ

پنجاب کے بین الاقوامی سرحد پر تعینات جوانوں نے پاکستان کی جانب سے ہندوستان کی سمت آنے والی ڈرون پر فائرنگ کی۔ اس آپریشن میں نوجوانوں کو منشیات کے پیلے رنگ کے دو پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ Pakistani Drones in Punjab's Gurdaspur

گرداس پور میں ڈرون سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام
گرداس پور میں ڈرون سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام

By

Published : Feb 9, 2022, 1:29 PM IST

بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے گرداس پور سیکٹر بین الاقوامی سرحد پر منگل اور بدھ کی درمیانی رات پاکستان کی جانب سے ڈرون سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام کردیا گیا۔Pakistani Drones in Punjab's Gurdaspur

بی ایس ایف کے رابطہ عامہ کے افسر نے بتایا کہ کل دیر رات تقریباً 5 بجے گرداس پور کے پنج گرائی علاقے میں سرحد پر تعینات جوانوں نے پاکستان کی جانب سے ہندوستان کی سمت آنے والی ایک مشتبہ اڑنے والی چیز کی بھنبھناہٹ محسوس کی۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف کے جوانوں نے پاس جاکر دیکھا تو وہ ایک ڈرون نکلا۔ جوانوں نے ڈرون پر فائرنگ کی۔ BSF foils smuggling bid by Pakistan drone

بی ایس ایف نے تربیت یافتہ کتوں کا دستہ کے ساتھ گھگر اور سنگھو کے گاؤں علاقے میں تلاشی کے دوران اب تک مشتبہ ممنوع منشیات کے پیلے رنگ کے دو پیکٹ برآمد کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تلاش ابھی جاری ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details