دلیپ کمار کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی شخصیات کی طرف سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان پاکستان کے وزیر اعظم اور سابق کرکٹر عمران خان نے بھی دلیپ کمار کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔
انہوں نے دلیپ کمار سے وابستہ اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ شوکت خانم اسپتال کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کیا گیا تو عطیات جمع کرنے کے لیے دلیپ کمار نے نہایت سخاوت سے وقت دیا جسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔