اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پاکستان میں جادھو کے کیس کو بگاڑنے کی کوشش

پاکستان میں قید بھارتیہ بحریہ کے سابق افسر کلبھوشن جادھو کے مقدمے کو ایک دیگر قیدی کے معاملے سے جوڑنے اور کیس بگاڑنے کی کوشش ہورہی ہے۔

پاکستان میں جادھو کے کیس کو بگاڑنے کی کوشش
پاکستان میں جادھو کے کیس کو بگاڑنے کی کوشش

By

Published : Dec 4, 2020, 2:00 AM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے باضابطہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان جادھو کے معاملے کو کسی دوسرے قیدی سے جوڑنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریگولر ڈپلومیٹِک پریکٹس کے تحت بھارتیہ ہائی کمیشن نے پاکستان میں سزا کاٹنے کے بعد بھی قید بھارتی شہری محمد اسمٰعیل کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے ایک مقامی وکیل شاہنواز نون سے قرار کیا تھا۔

پاکستان جادھو کے معاملے کو کسی دوسرے قیدی سے جوڑنے کی کوشش کررہا ہے

ترجمان نے بتایا کہ محمد اسمٰعیل کے مقدمے کے دوران ہی پاکستانی اٹارنی جنرل نے مسٹر جادھو کے کیس کو بھی اٹھایا جبکہ دونوں معاملوں کا باہم کوئی تعلق نہیں ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس پر مسٹر نون نے جو بیان دیا وہ حقائق سے پرے تھا اور بھارت کے موقف کو ظاہر نہیں کرتا تھا۔ ایسا لگا کہ وہ پاکستان حکومت کے دباؤ میں غیر مجاز بیان دے رہے ہیں۔

پاکستان میں جادھو کے کیس کو بگاڑنے کی کوشش

مسٹر شریواستو نے کہا کہ مسٹر نون نے بھارتیہ ہائی کمیشن کے موقف کو غلط ڈھنگ سے پیش کیا ہے۔ اس کے بعد بھارتیہ ہائی کمیشن کی جانب سے واضح طور پر بتایا گیا کہ مسٹر نون کو حکومت ہند اور کلبھوشن جادھو کو غلط ڈھنگ سے پیش کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی ٹریبونل کے حکم کے مطابق مسٹر جادھو کو بلا روک ٹوک سفارتی رسائی دینے اور مقدمے سے متعلق تمام دستاویز مہیا کراونے میں مکمل ناکام رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details