اسلام آباد: پاکستان میں شہباز شریف کی حکومت نے عمران خان کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کو دارالحکومت اسلام آباد کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے ملک بھر میں کارروائی شروع کردی گئی ہے، پولیس اہلکاروں نے پاکستان کے بڑے شہروں میں پی ٹی آئی کے سینیئر ارکان کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں اور 600 سے زائد حامیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، یہ تمام افراد عمران خان کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ میں شامل ہونے والے تھے۔ Pakistan government decides to stop Imran Khan's long march
PTI's Long March: عمران خان کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پاکستانی حکومت مستعد
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے بدھ سے پشاور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ شہباز شریف کی حکومت نے پاکستان میں عمران خان کے مجوزہ لانگ مارچ کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔ پولیس نے عمران کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔ PK Govt to stop PTI from long march to Islamabad
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے حامیوں کی گرفتاری کے بعد پارٹی کے اعلیٰ رہنما روپوش ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایم پی او ایکٹ کے تحت گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس اصول کے تحت،کسی کو بھی کم از کم 90 دن کی مدت کے لیے حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق حکومت نے ایم پی او کے تحت گرفتاری کے لیے پی ٹی آئی کے کم از کم 350 سینیئر ارکان کی فہرست تیار کر لی ہے۔ یہ فہرست تمام تھانوں کو بھیج دی گئی ہے۔ سی سی پی او آفس نے متعلقہ علاقوں کے ڈی ایس پیز کو کارروائی کی ذمہ داری سونپی ہے اور انہیں کارروائی کی نگرانی کرنے کو کہا گیا ہے۔ پولیس لسٹ میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان، علی نوید بھٹی، جمشید اقبال چیمہ، ملک ندیم عباس، یاسر گیلانی، میاں اسلم اقبال، سعدیہ سہیل، اعجاز چودھری، اکرم عثمان، عقیل صدیقی، عامر ریاض، محمد حیدر کے نام بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب پنجاب کی ریاستی حکومت نے ریاست بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ اور صوبائی دارالحکومت لاہور کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریڈ زون اور اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ریڈ زون کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پاکستانی فوج کو بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی شہباز حکومت کے وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم عمران خان کو لانگ مارچ کے ذریعے عام لوگوں کا جینا مشکل نہیں کرنے دیں گے۔