اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Shahbaz Sharif Meets Putin پوتن سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کیوں پریشان دکھے - پیوتن کی شہباز شریف سے ملاقات

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک ویڈیو شیئر کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز ایک ساتھی سے مدد کے لیے کہہ رہے تھے، تاہم معاون کی مدد کے بعد بھی ان کے ہیڈ فون ایک بار پھر گر گیا۔ پی ٹی آئی کے ایک رکن نے کہا کہ شہباز پاکستان کے لیے مسلسل شرمندگی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔sco summit

Pak PM Shehbaz becomes laughing stock
پوتن سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کیوں پریشان دکھے

By

Published : Sep 16, 2022, 11:15 AM IST

Updated : Sep 16, 2022, 3:39 PM IST

تاشقند:ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے دوران پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سوشل میڈیا صارفین میں مسخرہ پن کی وجہ سے تنقیدوں کی زد میں آگئے۔ روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں پوتن کو ہنستے ہوئے دکھایا گیا ہے جب شہباز شریف ہیڈ فون کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔Pak PM Shehbaz in sco summit

اس ویڈیو کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی شیئر کیا تھا۔ ویڈیو میں یہ بھی نظر آرہا ہے کہ شہباز ایک ساتھی سے مدد کے لیے کہہ رہے تھے، تاہم معاون کی مدد کے بعد بھی ان کے ہیڈ فون ایک بار پھر گر گیا۔

پوتن سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کیوں پریشان دکھے

قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور پی ٹی آئی کے بلوچستان کے صوبائی صدر قاسم خان سوری کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اور تصویر میں شہباز شریف کے وفد پر تنقید کی گئی۔ تصویر میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر دفاع خواجہ آصف نظر آرہے ہیں اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ 'ایک فریق نوٹ لکھ رہا ہے جبکہ دوسرا(پاکستانی وفد) بھکاری کی طرح بیکار بیٹھا ہے۔

مزید پڑھیں:۔Uzbekistan SCO Summit شہباز شریف کی پوتن سے ملاقات، پاکستان کو پائپ لائن سے گیس کی فراہمی ممکن

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا ہے کہ روس پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعہ گیس سپلائی ممکن ہے۔ روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے مطابق ولادیمیر پوتن نے یہ اشارہ ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دورن کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Last Updated : Sep 16, 2022, 3:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details