دہلی میں کورونا پازیٹیوٹی کی شرح میں اضافے کے ساتھ ہی ہسپتالوں میں داخل ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا کیسز میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے کیجریوال حکومت نے دہلی کے تمام نجی دفاتر کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیر کے روز دہلی میں مثبت کیسز کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔
خبروں کے مطابق آج پارلیمنٹ ہاؤس میں Over 119 Parliament Staff Test Positive کام کرنے والے ملازمین میں 119 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، جبکہ اس قبل 6 اور 7 جنور کو پارلیمنت میں کام کرنے والے ملازمین کا کووڈ ٹیسٹ ہوا تھا جس میں 400 سے زائد افراد کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔'
دہلی حکومت کے مطابق اس وقت ہسپتالوں میں 1912 کورونا مریض زیر اعلان ہیں۔ ان میں سے 443 آئی سی یو میں، 503 آکسیجن سپورٹ پر اور 65 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ جبکہ ایک دن قبل 1618 کورونا مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے تھے۔