ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے 1.49 کروڑ خوراکیں اب بھی دستیاب ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اب تک مرکز نے ریاستوں کو 24 کروڑ (24،60،80،900) ویکسین کی خوراکیں دی ہیں۔ آج صبح تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے ویسٹیج سمیت 23،11،69،251 کروڑ ویکسین کا استعمال کیا گیا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ "پورے ملک میں حفاظتی ٹیکہ سازی کی مہم کے ایک حصے کے طور پر حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مفت کووڈ کے ٹیکے فراہم کرکے ان کی مدد کر رہی ہے۔