اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Beard Mandatory In Darul Uloom  دارالعلوم دیوبند میں داڑھی رکھنے کا حکم دینا درست ہے، شفیق الرحمان برق - سہارنپور میں واقع مدرسہ دارالعلوم دیوبند

سہارنپور میں واقع مدرسہ دارالعلوم دیوبند کے شعبہ تعلیم کے انچارج مولانا حسین احمد نے حال ہی میں ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مدرسے میں پڑھنے والے طلباء اپنی داڑھی نہیں منڈوائیں گے اور اگر طلباء نے داڑھی منڈوائی تو انہیں مدرسہ سے نکال دیا جائے گا۔ مولانا کے اس بیان کی سنبھل کے رکن اسمبلی ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے حمایت کی ہے۔

دارالعلوم دیوبند میں طلبہ کو داڑھی رکھنے کا حکم دینا درست ہے، شفیق الرحمان برق
دارالعلوم دیوبند میں طلبہ کو داڑھی رکھنے کا حکم دینا درست ہے، شفیق الرحمان برق

By

Published : Feb 24, 2023, 3:40 PM IST

دارالعلوم دیوبند میں طلبہ کو داڑھی رکھنے کا حکم دینا درست ہے، شفیق الرحمان برق

مرادآباد:سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما شفیق الرحمان برق نے دارالعلوم دیوبند کے مولانا حسین احمد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ داڑھی رکھنا اسلام میں جائز ہے اور اگر مولانا حسین احمد نے طلبہ کو داڑھی رکھنے کا حکم دیا ہے تو یہ درست ہے۔ دراصل یوپی کے سہارنپور میں واقع مدرسہ دارالعلوم دیوبند کے شعبہ تعلیم کے انچارج مولانا حسین احمد نے حال ہی میں ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مدرسے میں پڑھنے والے طلباء اپنی داڑھی نہیں منڈوائیں گے اور اگر طلباء نے داڑھی منڈوائی تو انہیں مدرسہ سے نکال دیا جائے گا۔ مولانا کے اس بیان کی سنبھل کے ایس پی ایم پی ڈاکٹر شفیق الرحمان نے تائید کی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے ایم پی شفیق الرحمان برق نے کہا ہے کہ مولانا حسین احمد نے جو بھی کہا ہے وہ صحیح ہے کیونکہ یہ شریعت کا معاملہ ہے اور علمائے اکرام ہم سے زیادہ جانتے ہیں، یہ حکم شریعت کے مطابق ہے اور داڑھی رکھنا اسلام میں کہا گیا ہے۔ اگر مولانا حسین احمد داڑھی رکھنے کا کہہ رہے ہیں تو یہ شریعت کا مسئلہ ہے اور شریعت کے معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کر سکتا، اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر عمل کرنا اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنا ہے۔ زندگی میں دوسری چیزیں بھی ضروری ہیں، داڑھی رکھنے کا اسلام میں بھی حکم ہے۔ اس لیے داڑھی رکھو۔

یہ بھی پڑھیں: Shafiqur Rahman Barq 'بھارت ہندو راشٹر کبھی نہیں بنے گا'

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برق نے کہا کہ یہ بریلویوں اور دیوبند کا مسئلہ نہیں ہے، یہ اسلام کا مسئلہ ہے اور سب اللہ اور اللہ کے رسول کے حکم کو مانتے ہیں، سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ اگر مولانا حسین احمد نے داڑھی رکھنے کی بات کہی ہے تو صحیح کہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details