اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

New Name For Opposition Coalition اپوزیشن جماعتوں نے اپنے نئے اتحاد کا نیا نام 'انڈیا' رکھا

اپوزیشن جماعتوں نے اپنے نئے اتحاد کا نام انڈیا INDIA (انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس) رکھا ہے، مشترکہ پریس کانفرنس میں اس نام کا اعلان کیا گیا۔

INDIA New Name For Opposition Coalition
اپوزیشن جماعتوں کا نیا نام انڈیا، انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس

By

Published : Jul 18, 2023, 3:38 PM IST

Updated : Jul 18, 2023, 4:25 PM IST

بنگلورو: اپوزیشن جماعتوں نے اپنے نے اتحاد کا نام 'انڈیا' INDIA یعنی انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس رکھا ہے۔ بنگلورو میں اپوزیشن کی میٹنگ کا آج دوسرا دن ہے جس میں 26 جماعتیں شرکت کر رہی ہیں۔ تاکہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے متحدہ محاذ کھڑا کیا جا سکے اور حکمت عملی کو ہموار کیا جا سکے۔

اس قسم کے نام کا اشارہ دیتے ہوئے کہ کانگریس کے لوک سبھا ایم پی مانیکم ٹیگور نے ٹویٹر پر کہا "انڈیا جیتے گا۔" ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے ٹویٹ کیا "چک دے! انڈیا،" جبکہ میٹنگ ابھی جاری ہے۔ اجلاس میں گرینڈ الائنس کے لیے چار نام تجویز کیے گئے ہیں، ان ناموں میں پروگریسو ڈیموکریٹک الائنس (PDA)، یو پی اے تھری، نیشنل پروگریسیو الائنس (NPA) اور انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس (INDIA) شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کانگریس کی موجودگی میں اپوزیشن اتحاد کی دوسری میٹنگ پیر سے بنگلورو کے ایک نجی ہوٹل میں چل رہی ہے۔ اجلاس میں کم از کم 26 جماعتوں کے 46 سے زائد رہنما شریک ہیں۔یہ میٹنگ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے حکمت عملی بنانے کے لیے اہم ہے۔ میٹنگ میں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، راہل گاندھی، اے آئی سی سی صدر ملیکارجن کھرگے، مغربی بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی، تمل ناڈو کے سی ایم اسٹالن، جھارکھنڈ کے سی ایم ہیمنت سورین، دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال، بہار کے سی ایم نتیش کمار، پنجاب کے سی ایم بھگونت مان، این سی پی کے سربراہ شرد پوار، آر جے ڈی۔ سپریمو لالو پرساد یادو، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، این سی کے سرپرست فاروق عبداللہ، ایس پی سپریمو اکھلیش یادو، سیتارام یچوری، عمر عبداللہ، ڈی راجہ، وائیکو، ادھو ٹھاکرے، محبوبہ مفتی نے شرکت کی۔

Last Updated : Jul 18, 2023, 4:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details