بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف) اور پنجاب پولیس نے بدھ کی صبح پنجاب کے امرتسر میں ایک مشترکہ آپریشن میں ایک پاکستانی ڈرگس اسمگلر کو ہلاک کر دیا اور اس کے پاس سے 22 پیکٹ ہیروئن، دو اے کے ایم رائفل اور چار میگزین ضبط کیا ہے۔
یہ آپریشن بارڈر چوکی (بی او پی) کاکڑ فارورڈ علاقے کے قریب ہوا۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ "یہ آپریشن بی او پی کاکڑ فارورڈ کے علاقے میں ہوا۔ یہ علاقہ لوپوکے پولیس اسٹیشن کے تحت ہے۔''
پولیس نے بتایا کہ ''اس کارروائی میں ایک پاکستانی اسمگلر کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں ایک بھارتی شہری سمیت دو افراد کا نام شامل ہے۔''
بین الاقوامی سرحد کے ذریعے پاکستان کی جانب سے سپلائی کی وجہ سے پنجاب منشیات سے نمٹ رہا ہے۔