اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں اومیکرون وائرس کے کیسز ایک ہزار سے متجاوز Omicron Cases In India

ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے ساتھ ہی کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ Omicron Cases In India

omicron cases in india
ملک میں اومیکرون وائرس کے کیسز ایک ہزار سے متجاوز

By

Published : Dec 31, 2021, 1:21 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کی 23 ریاستوں میں 1270 لوگ کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں سے مہاراشٹر میں 450، دہلی میں 320 اور کیرالہ میں 109 کیسز ہیں۔ اومیکرون کے وائرس سے 374 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ Omicron Cases In India

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 66 لاکھ 65 ہزار 290 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 144 کروڑ 54 لاکھ 16 ہزار 714 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Corona and Oromicron:مغربی بنگال میں کورونا اور اومیکرون کے کیسز میں تشویشناک اضافے کا ذمہ دار کون؟

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے 16764 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 91 ہزار 361 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.26 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 1.34 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اسی مدت کے دوران 7585 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر پر تین کروڑ 42 لاکھ 66 ہزار 363 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 98.36 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 12 لاکھ 50 ہزار 837 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اور اب تک کل 67 کروڑ 78 لاکھ 78 ہزار 255 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details