ملک میں کووڈ کا دوسرا ٹیکہ لینے والے لوگوں کی تعداد پہلا ٹیکہ لینے والے لوگوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔
مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود منسکھ مانڈویا نے بدھ کو کہا کہ کووڈ کا دوسرا ٹیکہ لینے والے لوگوں کی تعداد پہلا ٹیکہ لینے والے لوگوں سے زیادہ ہونا یہ ظاہرکرتا ہے کہ لوگوں کا کووڈ ٹیکے پر بھروسہ بڑھ رہا ہے۔ ’کووڈ ٹیکہ کاری، اور ’ہر گھر دستک ‘ مہم کامیاب ہورہی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم میں 113 کروڑ 68 لاکھ 79 ہزار 685 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ ملک میں 75 کروڑ57 لاکھ 24 ہزار 81 لوگوں کو کووڈ ٹیکے کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ جبکہ 38 کروڑ 11 لاکھ 55 ہزار 604 افراد کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ 37 کروڑ 45 لاکھ 68 ہزار 477 لوگوں کو ابھی پہلی خوراک ہی لگی ہے۔ ملک میں 80 فیصد اہل آبادی کو پہلا اور 40فیصد آبادی کو دونوں ٹیکے دیے جاچکے ہیں۔