مئو کے ڈسٹرکٹ جج نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں نوٹس جاری کیا ہے۔ شکایت کنندہ نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں شکایت درج کرائی تھی۔ اس معاملے میں اگلی سماعت 26 اپریل کو مقرر کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق 28 نومبر 2018 کو راجستھان کے الور ضلع کے ملاکھیڑا میں ایک جلسہ عام کے دوران مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی شکایت درج کروائی گئی تھی۔ Notice to CM Yogi For Hurting Religious Sentiments
الزام ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے دوران 28 نومبر 2018 کو مالاکھیڑا میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجرنگ بلی ایک ایسا لوک دیوتا ہے جو ونواس، گیرواسی، دلت اور ونچت ہے جس کے بعد بجرنگ بلی کے ماننے والوں نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا۔