اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

North India Severe Cold شمالی بھارت میں شدید سردی، عام زندگی مفلوج

شمالی بھارت میں سردی کا قہر جاری ہے، جس کی وجہ سے کئی ٹرینیں دیری سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے 24گھنٹوں میں شدید کہرا اور کچھ علاقوں میں سرد لہر چلیں گی۔Severe Cold Wave In North India

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 10, 2023, 5:34 PM IST

چندی گڑھ:پورے شمالی بھارت میں شدید کہرے اور سخت سردی نے عوام کی زندگی کو بری متاثر کیا ۔ شدید کہرے کی وجہ بہت کم دکھائی دینے سے ہوائی ، ریل اور سڑک آمد ورفت پر برا اثر پڑا ہے۔ علاقہ میں شدید کہرے اور بادلوں کی وجہ سے دن بھی شام جیسا رہا۔اس کے علاوہ سخت سردی نے عام آدمی کا برا حال کر دیا ۔ سبھی جاندارٹھنڈ سے بچنے کے لئے چھپ رہے ہیں ۔سرد ہواؤ کی وجہ سے دن بھر کپکپی چھٹتی رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24گھنٹوں میں شدید کہرا،کولڈ ڈے اور کچھ علاقوں میں سرد لہر جاری رہنے کے آثار ہیں۔ اس کے بعد12جنوری کو ہلکی بوندیں پڑ سکتی ہیں۔North India in Grip of Severe Cold Wave

جند سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق دھند اور کہرے نے اتوار کی شام کو ہی پاوں پسارنا شروع کر دئے تھے۔ دیر شام کو دھند اور کہرااور زیادہ شدید ہو گیا۔ حالات یہاں تک کہ ڈرائیوروں کو اپنی گاڑی روکنی پڑی ۔پیر کو دن کی شروعات شدید دھند اور کہرے کے ساتھ ہوا۔ دوپہر تک حالات ایسے رہے کہ 10میٹر دور بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا ۔گاڑیوں کو ایک دوسرے کے پیچھے لائٹ جلا کر رینگتے دیکھا گیا۔دوپہر کو دھند اور کہرا چھٹا تو آسمان میں بادل دکھائی دئے ۔ بیچ بیچ میں سورج بادلوں کے بیچ سے دکھائی دیا۔ ایسے حالات میں لوگوں کو الاو کا سہارا لیتے دیکھا گیا۔ دھند اور کہرے کی وجہ سے آمد ورفت بھی دوپہر تک متاثر رہی ۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے سخت سردی ہو رہی ہے۔ چار دنوں سے سرد لہر نے قہر بر پایا۔
آسمان میں بادل چھائے رہنے کی وجہ سے اوسطا درجہ حرارت میں تین ڈگری سیلسیس کا اضافہ درج کیا گیا، تو کم از کم درجہ حرارت میں ایک ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا ۔ ٹھنڈ سے سبزیوں کی فصلوں پر برا اثر لیکن گیہو ں کو فائدہ ہوا۔ درجہ حرارت اوسط سے کم ہونے کی وجہ سے ٹھنڈ سے گیہوں کی فصل کو اچھا فائدہ ہو رہا ہے لیکن سرسوں اور سبزیوں پر برا اثر ہو رہا ہے۔ سبزیاں جھلسنے لگی ہیں۔ ساتھ میں پیداواربھی متاثر ہو گئی ہے۔ سبزیوں کو بچانے کے لئے سبزی کاشکاروں کی طرف سے اٹھائے گئے اب تک کے تمام اقدامات سردی کی وجہ سے بے سود ثابت ہورہے ہیں ۔ سب سے زیادہ نقصان بیل والی سبزیوں اور ٹماٹرکی فصل کو ہوا ہے ۔ ٹھنڈ کااثر سرسوں پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

پانڈو پنڈارا زرعی سائنس مرکز کے موسمیات کے ماہراکٹر راجیش نے بتایا کہ فی الحال ٹھنڈسے راحت ملنے کا کوئی آثار نہیں ہیں۔جلد ہی ایک اور مغربی خلل کے فعال ہونے کا اشارہ ملا ہے، جس سے بادلوں کے چھائے رہنے کے آثار ہے۔ کئی جگہوں پر بار ش ہو سکتی ہے۔ٹھنڈ کو دیکھتے ہوئے کسانوں کو صلاح دی ہے کی وہ شام کو فصلوں کی سینچائی کریں اورسبزیوں کو ڈھک کر رکھیں۔ انبالہ کا درجہ حرارت آٹھ ڈگری، بارنول پانچ ڈگری ، حصار چار ڈگری ، کرنال آٹھ ڈگرگی ، روہتک سات ڈگری ، سرسا چار ڈگری ، بھوانی تین ڈگری سیلسیس رہا۔

یہ بھی پڑھیں: Cold Wave Across North India علیگڑھ میں پہلی تا آٹھویں جماعت تک کے اسکولز میں 14 جنوری تک چھٹی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details