اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Noida Twin Towers Demolition ٹوئن ٹاورز کو 28 اگست کو منہدم کرنے کا فیصلہ - twin towers case

نوئیڈا میں واقع ٹوئن ٹاورز کو 28 اگست کو دوپہر 2:30 بجے منہدم کر دیا جائے گا۔ اس دوران 15 کلومیٹر کے علاقوں کو سیل کر دیا جائے گا۔Twin Towers Demolition

ٹوئن ٹاورز کو 28 اگست کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا
ٹوئن ٹاورز کو 28 اگست کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا

By

Published : Aug 25, 2022, 4:02 PM IST

نوئیڈا:اترپردیش نوئیڈا کے سیکٹر 93A میں واقع سپرٹیک ایمرالڈ کورٹ کے ٹوئن ٹاورز کو 28 اگست کو دوپہر 2:30 بجے منہدم کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مسماری کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے آج میٹنگ بھی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں نوئیڈا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتو مہیشوری ایمرالڈ کورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کا دورہ کیا۔ اس سے قبل نوئیڈا کے پولیس کمیشنر الوک سنگھ بھی دورہ کر چکے ہیں۔ انہدامی کاروائی میں شامل کمپنی اور نگراں اتھارٹی، سی ای او کو پورے عمل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرے گی۔ آج ہونے والی میٹنگ میں کمپنیوں، ایجنسیوں، حکام، پولیس، فائر ڈیپارٹمنٹ، آلودگی کنٹرول بورڈ اور قریبی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں رہنے والے لوگوں کا ایک وفد شریک رہا۔Twin Towers Demolition

ٹوئن ٹاورز کو 28 اگست کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا


نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او ریتو مہیشوری نے ٹوئن ٹاورز کے آس پاس کی سوسائٹی کا بھی دورہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ دو ہاؤسنگ سوسائٹیز سپرٹیک ایمرالڈ کورٹ اور اے ٹی ایس ولیج ٹوئن ٹاورز کے دائرہ کار میں آ رہی ہیں۔ ان دونوں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو مسمار کرنے سے قبل مکمل طور پر خالی کرا دیا جائے گا۔ ریتو مہیشوری نے سوسائٹی کے اپارٹمنٹ اونرز ایسوسی ایشن اور رہائشیوں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ آج موقع پر ہونے والی میٹنگ میں فائر ڈپارٹمنٹ اور این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موجود رہی۔ ٹوئن ٹاورز کے انہدام سے قبل مختلف محکموں کے افسران نے سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ انہدامی کارروائی کے وقت 500 پولیس اہلکار موقع پر موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں:۔ Supertech towers demolition in Noida: نوئیڈا میں سپرٹیک ایمرالڈ کورٹ کے دونوں ٹاورز گرانے کی تیاری


ٹوئن ٹاورز کو منہدم کرنے والی ایڈیفائس ایجنسی کے اہلکار اتکرش مہتا کا کہنا ہے کہ ٹاورز میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز مواد زیادہ طاقتور نہیں ہے لیکن جب ایک ساتھ زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے گا تو سیمنٹ کنکریٹ ٹوٹ جائے گا اور پوری عمارت منہدم ہو جائے گی۔ ایک اندازے کے مطابق سپرٹیک ٹوئن ٹاورز کے انہدام کے بعد 35,000 مکعب میٹر (کوبک میٹر)ملبہ نکلنے کا تخمینہ ہے۔ اپیکس ٹاور کی 32 منزلیں ہیں اور سیان ٹاور کی 29 منزلیں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ٹاورز کے گرنے کے بعد جائے وقوعہ سے 1200 سے 1300 ٹرک ملبہ ہٹایا جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 28 اگست کو دوپہر 2:30 بجے نوئیڈا سپرٹیک ٹوئن ٹاورز کو منہدم کردیا جائے گا۔ اس دوران 15 کلومیٹر کے علاقوں کو سیل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details