اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نوئیڈا جی ایس ٹی کمشنر کی اہلیہ نے کھایا زہر ، حالت نازک

دہلی میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر جی ایس ٹی کی اہلیہ نے نوئیڈا کے ایک فلیٹ میں زہر کھالیا۔ انہیں تشویشناک حالت میں پریاگ اسپتال میں داخل کرایا گیا-

نوئیڈا جی ایس ٹی کمشنر کی اہلیہ نے کھایا زہر ، حالت نازک
نوئیڈا جی ایس ٹی کمشنر کی اہلیہ نے کھایا زہر ، حالت نازک

By

Published : Apr 8, 2021, 4:44 PM IST

پولیس کے مطابق خاندان کے افراد نے الزام لگایا کہ خاتون نے مزید جہیز کے لئے ہراسانی سے تنگ آکر زہر کھایا۔ نوئیڈا پولیس نے خاتون کے شوہر ، ساس اور سر کو حراست میں لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔یہ معاملہ نوئیڈا کے سیکٹر 39 تھانہ کا ہے۔

نوئیڈا زون کے اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ سیکٹر 99 کے سپریم ٹاور کا رہائشی امن سنگلا دہلی میں جی ایس ٹی کسٹم اور محکمہ نارکوٹکس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیں۔ ان کا تعلق پٹیالہ سے ہے۔

نوئیڈا جی ایس ٹی کمشنر کی اہلیہ نے کھایا زہر ، حالت نازک

امن نے 6 ماہ قبل اکتوبر میں سنگرور پنجاب کی رہائشی حنا سنگلہ سے شادی کی تھی۔ حنا سی اے کر چکی تھیں اور آخری سال ایل ایل بی میں زیر تعلیم تھی۔ ان کی خالہ کا الزام ہے کہ امن اس کی والدہ اور والد شادی کے بعد جہیز کے لئے حنا کو ہراساں کرتے تھے۔ اس کی وجہ سے گھر میں تنازعہ رہتا تھا۔

حنا کی خالہ چند دن قبل سمجھوتہ کے لئے چندی گڑھ سے نوئیڈا آئیں تھیں۔ سپریم ٹاور کے فلیٹ میں خالہ دونوں فریقین کے مابین معاہدے پر بات چیت کرنے کی کوشش کر رہی تھیں ، اس دوران امن نے اپنی اہلیہ کے ساتھ بدتمیزی کی۔

جس سے ناراض ہو کر حنا نے زہر کھالیا جس کے بعد اس کی حالت بگڑنے لگی۔ حنا کو فوری ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔پولیس نے امن کے ساتھ ساتھ اس کے والدین کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details