کانگریس کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک تاریخی ریلی ہوگی جو یقینی طور پر سیاست کا رخ بدلنے کا سبب بنے گی۔ یہ ریلی میرٹھ میں منعقد ہوگی لیکن اس کی تیاری نوئیڈا میں عروج پر ہے۔
کانگریسی کارکنان اور ذمہ داران اپنی اپنی استعداد کے مطابق ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔
نوئیڈا مہا نگر کانگریس کے صدر شہاب الدین نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ اس بار میرٹھ میں عوامی سیلاب امڈے گا کیونکہ عوام کئی برسوں سے مسلسل جھوٹے وعدوں اور جملے بازی سے تنگ آ چکی ہے اور وہ حقیقت کو کینوس پر اترتے دیکھنا چاہتی ہے۔ جسے کانگریس ہی پر کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرٹھ کی مہا ریلی سے انتخابی سمت طے ہوگی۔ پرینکا گاندھی میرٹھ کی انقلابی سرزمین سے انتخابی بگل بجائیں گی۔