اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

No Wait for 5G: فائیو جی کے لیے اب مزید انتظار نہیں، مودی - وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ جو ڈجیٹل انڈیا کی مہم ہے، جو سیمی کنڈکٹر کی طرف ہم قدم بڑھا رہے ہیں، 5 جی کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں، آپٹیکل فائبر کا نیٹ ورک بچھا رہے ہیں، یہ صرف جدیدیت کی پہچان ہے، ایسا نہیں ہے۔ تین بڑی طاقتیں اس کے اندر شامل ہیں، تعلیم کے شعبے میں بنیادی انقلاب – یہ ڈجیٹل طریقے سے آنے والا ہے۔No Wait for 5G5

فائیو جی کے لیے اب مزید انتظار نہیں، مودی
فائیو جی کے لیے اب مزید انتظار نہیں، مودی

By

Published : Aug 15, 2022, 10:40 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ’’ہم اب 5 جی دور کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس بات کا اشارہ ہے کہ ملک میں جلد ہی پانچویں جنریشن کی ٹیلی کام خدمات شروع کی جائیں گی۔ زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں، ہم قدم ملانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپٹیکل فائبر گاؤں گاؤں میں پہنچا رہے ہیں۔ ڈجیٹل انڈیا کا خواب گاؤں سے گزرے گا، یہ مجھے پوری جانکاری ہے۔ آج مجھے خوشی ہے بھارت کے چار لاکھ کامن سروس سینٹرز گاؤوں میں تیار ہورہے ہیں۔گاؤں کے نوجوان بیٹے بیٹیاں کامن سروس سینٹرز چلا رہے ہیں۔ ملک فخر کرسکتا ہے کہ گاؤں کے علاقے میں چار لاکھ ڈجیٹل صنعت کاروں کا تیار ہونا اور تمام خدمات انہوں نے کہا کہ گاؤں کے لوگ ان کے یہاں لینے کے عادی بن جائیں، یہ اپنے آپ میں ٹیکنالوجی ہب بننے کی بھارت کی طاقت ہے۔ No Wait for 5G says pm modi

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ جو ڈجیٹل انڈیا کی مہم ہے، جو سیمی کنڈکٹر کی طرف ہم قدم بڑھا رہے ہیں، 5 جی کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں، آپٹیکل فائبر کا نیٹ ورک بچھا رہے ہیں، یہ صرف جدیدیت کی پہچان ہے، ایسا نہیں ہے۔ تین بڑی طاقتیں اس کے اندر شامل ہیں، تعلیم کے شعبے میں بنیادی انقلاب – یہ ڈجیٹل طریقے سے آنے والا ہے۔ طبی خدمات میں بنیادی انقلاب ڈجیٹل سے آنے والا ہے۔ کسی کی زندگی میں بھی بہت بڑی تبدیلی ڈجیٹل سے آنے والی ہے۔ ایک نئی دنیا تیار ہورہی ہے۔ بھارت اسے بڑھانے کے لیے اور میں صاف دیکھ رہا ہوں دوستو یہ دہائی ، انسانوں کے لیے ٹیک ایج کا وقت ہے، ٹیکنالوجی کی دہائی ہے۔ بھارت کے لیے تو یہ ٹیک ایج، جس کا من ٹیکنالوجی سے جڑا ہوا ہے۔ آئی ٹی کی دنیا میں بھارت نے اپنا ایک لوہا منوالیا ہے، یہ ٹیک ایج کی صلاحیت بھارت کے پاس ہے۔

مزید پڑھیں:Jai Vigyaan Jai Anusandhan مودی نے تحقیق کو فروغ دینے کے لیے جے انسندھان کا نعرہ دیا

انہوں نے کہا کہ ہمارا اٹل انوویشن مشن، ہمارے انکیوبیشن سینٹر، ہمارے اسٹارٹ اپ پورے علاقے کی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں، نوجوان نسل کے لیے نئے مواقع لے کر آرہے ہیں۔ خلائی مشن کی بات ہو، ہمارے ڈیپ اوشن مشن کی بات ہو، سمندر کی گہرائی میں جانا ہو یا ہمیں آسمان کو چھونا ہو، یہ نئے شعبے ہیں، جس کو لے کر ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details