اردو

urdu

By

Published : Oct 24, 2021, 9:47 AM IST

ETV Bharat / bharat

کسی بھی سیاسی جماعت نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی تعمیری کام نہیں کیا: زاہد رضا نوری

مولانا زاہد رضا نے کہا کہ آج کا مسلمان اگر ان آزمائشوں میں مبتلا ہے تو ان کو انہی تمام بزرگان دین کے اسوہ کو اپنانا ہوگا۔ قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگی کو بنانا ہوگا۔

کسی بھی سیاسی جماعت نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی تعمیری کام نہیں کیا: زاہد رضا نوری
کسی بھی سیاسی جماعت نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی تعمیری کام نہیں کیا: زاہد رضا نوری

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں ایک تقریب میں شرکت کرنے پہنچے حج کمیٹی اتراکھنڈ کے سابق چیئرمین مولانا زاہد رضا نوری نے ملی مسائل اور اترپردیش و اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات 2022 سے متعلق ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی گفتگو میں اہم باتوں کا تذکرہ کیا۔

مسلمانوں کے مسائل اور موجودہ چیلنجز سے متعلق مولانا زاہد رضا نوری نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے سامنے مختلف مراحل آئے ہیں اور مختلف مواقع پر ملت کو اس طرح کے حالات سے دو چار ہونا پڑا ہے۔

کسی بھی سیاسی جماعت نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی تعمیری کام نہیں کیا: زاہد رضا نوری

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی تاریخ اٹھاکر دیکھیں تو متعدد غذوات جیسے میدان بدر، میدان عہد، میدان کربلہ وغیرہ اس طرح کے تمام غذوات مسلمانوں کے سامنے آتے رہے ہیں اور صحابہ کرام، بزرگان دین نے بہت ہی استقامت کے ساتھ ان آزمائشوں کا مقابلہ کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ نے ان کو اپنی کامیابی سے سرفراز کیا ہے۔

مولانا زاہد رضا نے کہا کہ آج کا مسلمان اگر ان آزمائشوں میں مبتلا ہے تو ان کو انہی تمام بزرگان دین کے اسوہ کو اپنانا ہوگا۔ قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگی کو بنانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:رامپور: حضورﷺ کے اسوہ کو عام کرنے کی ضرورت

مولانا نے یہ بھی کہا کہ یقیناً موجودہ صورتحال تشویشناک ہے لیکن مسلمانوں کو اس سے بالکل پریشان ہونے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمارے سامنے اپنے اسلاف کی قربانیوں کی پوری تاریخ موجود ہے۔

مولانا زاہد رضا نے اترپردیش اور اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات 2022 کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم مسلمانوں سے یہ اپیل نہیں کریں گے کہ کسی کو شکست دینے کے لئے ووٹ کریں بلکہ ہم یہ اپیل کریں گے کہ اپنے وقت کو تعمیری کاموں میں استعمال کریں۔

اس موقع پر مولانا زائد رضا نوری نے سیکولر پارٹیوں پر الزامات عائد کرتے ہوئےکہا کہ نام نہاد سیکولر پارٹیاں فرقہ پرستوں کا ڈر دکھاکر اقتدار حاصل کرتی رہی ہیں لیکن انہوں نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی تعمیری کام نہیں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details