مرکزی وزارت صحت نے کووڈ کیئر سینٹرز کا جائزہ لینے کے بعد واضح کیا کہ کوئی بھی ہسپتال، مریض کو اس نہج پر داخل کرنے سے انکار نہیں کر سکتا کہ اس کے پاس اُس شہر کا شناختی کارڈ یا کورونا پازیٹیو رپورٹ نہیں ہے۔
وزارت صحت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی مریض کو اس بنیاد پر اسپتال میں داخل کرنے سے انکار نہیں کیا جائے گا کہ اس کے پاس اس شہر کا درست شناختی کارڈ نہیں ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ اگر کووڈ 19 کا کوئی مشتبہ معاملہ ہے تو ضرورت کے مطابق اسے سی سی سی، ڈی سی ایچ سی یا ڈی ایچ سی وارڈ میں داخل کیا جائے گا جس میں آکسیجن یا ضروری دوائیں بھی شامل ہیں چاہے مریض کسی بھی شہر کا ہو۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 لاکھ 1078 نئے مثبت معاملے آنے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 676 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 4187 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 270 تک پہنچ گئی ہے۔
فی الحال ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 37 لاکھ 23 ہزار 446 جبکہ اس وائرس سے شفا حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار 960 ہے۔