اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Priyanka Gandhi's Tweet: آکسیجن کی قلت نہیں سرکار کی غلطیوں سے ہوئی لوگوں کی موت: پرینکا گاندھی - اموات کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے جواب

کورونا کی وجہ سے ہوئی اموات کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے جواب پر، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ 'اموات اس لیے ہوئی، کیوںکہ وبا والے سال میں سرکار نے آکسیجن کی برآمدات میں 700 فیصد اضافہ کیا اور حکومت نے آکسیجن ٹرانسپورٹ کرنے والے ٹینکروں کا انتظام نہیں کیا۔'

آکسیجن کی قلت نہیں سرکار کی غلطیوں سے ہوئی لوگوں کی ہوئی موت: پرینکا
آکسیجن کی قلت نہیں سرکار کی غلطیوں سے ہوئی لوگوں کی ہوئی موت: پرینکا

By

Published : Jul 21, 2021, 4:31 PM IST

Updated : Jul 21, 2021, 4:46 PM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کورونا کی دوسری لہر میں آکسیجن کی قلت کی وجہ سے لوگوں کے مرنے کی مرکزی حکومت کی اس دلیل کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ موت کی وجہ آکسیجن کی قلت نہیں ہے بلکہ حکومت کی غلط پالیسی رہی ہے۔ کورونا کی وجہ سے ہوئی اموات کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے جواب پر کانگریس کی جنرل سکریٹری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'اموات اس لیے ہوئیں، کیوں کہ وبا والے سال میں سرکار نے آکسیجن کی برآمدات میں 700 فیصد اضافہ کیا اور حکومت نے آکسیجن ٹرانسپورٹ کرنے والے ٹینکروں کا انتظام نہیں کیا۔'

پرینکا گاندھی کا ٹویٹ

یہ بھی پڑھیں: راجستھان سمیت تین ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے

انہوں نے مزید کہا کہ 'بااختیار گروپ اور پارلیمانی کمیٹی کے مشورے پر آکسیجن دستیاب کرنے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس کی تنصیب میں کوئی سرگرمی نہیں دکھائی گئی۔

(یو این آئی)

Last Updated : Jul 21, 2021, 4:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details