نئی دہلی: عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں، دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ تیل کی بڑی مارکیٹنگ کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر آج جاری کردہ نرخوں کے مطابق ملک میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔ عالمی سطح پر یو ایس کروڈ 1.93 فیصد اضافے کے ساتھ 71.45 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 1.88 فیصد اضافے کے ساتھ ہفتے کے آخر میں 75.68 ڈالر فی بیرل پر تجارت کرنے لگا۔
واضح رہے کہ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر، جے پور میں پٹرول 108.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.89 روپے فی لیٹر، چنئی میں پٹرول 102.73 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.33 روپے فی لیٹر، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر، گروگرام میں پٹرول 96.77 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.65 روپے فی لیٹر، لکھنؤ میں پٹرول 96.62 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.82 روپے فی لیٹر ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ہر صبح چھ بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ ایس ایم ایس کے ذریعے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بھی جان سکتے ہیں۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ پر جا کر آپ کو RSP اور اپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 نمبر پر بھیجنا ہوگا۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے، جو آپ کو IOCL کی ویب سائٹ سے ملے گا۔