اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Petrol Diesel Update پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں - پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

بھارتی تیل کمپنیوں نے آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ جاری کردہ ریٹ کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ Petrol and diesel prices stable

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

By

Published : Apr 30, 2023, 10:21 AM IST

نئی دہلی: عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے درمیان، گھریلو سطح پرپٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی مستحکم رہیں، دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ تیل کی بڑی مارکیٹنگ کمپنی ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر آج جاری کردہ نرخوں کے مطابق ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں مستحکم رہنے کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔ عالمی سطح پر، ہفتے کے آخر میں یو ایس کروڈ کی قیمت 2.50 فیصد بڑھ کر 76.63 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ بھی 80.33 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

بتا دیں کہ جے پور میں پٹرول 108.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.89 روپے فی لیٹر، کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر، دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر، چنئی میں پٹرول 102.73 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.33 روپے فی لیٹر، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر، گروگرام میں پٹرول 96.77 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.65 روپے فی لیٹر، لکھنؤ میں پٹرول 96.62 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.82 روپے فی لیٹر ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ہر صبح چھ بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ ایس ایم ایس کے ذریعے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بھی جان سکتے ہیں۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ پر جا کر آپ کو RSP اور اپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 نمبر پر بھیجنا ہوگا۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے، جو آپ کو IOCL کی ویب سائٹ سے ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details