اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Himachal Pradesh Polls Results وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ہماچل پردیش میں کانگریس کی جیت پر مبارکباد دی - ہماچل پردیش میں کانگریس کی جیت پر مبارکباد

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں جیت پر کانگریس کو مبارکباد دی۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دے کر اقتدار میں واپس آئی ہے۔ ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کی 68 سیٹوں میں سے کانگریس نے 40 سیٹیں جیتی ہیں۔Himachal Pradesh Polls Results

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 8, 2022, 9:53 PM IST

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں جیت پر کانگریس کو مبارکباد دی۔ نتیش کمار نے جمعرات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ کانگریس ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں جیت کر ابھری۔ انہوں نے کانگریس کو ہماچل پردیش کی انتخابی جنگ میں کامیابی پر مبارکباد دی۔Himachal Pradesh Polls Results

وزیر اعلیٰ نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی امیدوار ڈمپل یادو کو اتر پردیش میں مین پوری پارلیمانی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں شاندار جیت پر مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے ایس پی سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کو مین پوری لوک سبھا سیٹ پر پارٹی کی جیت پر مبارکباد بھی دی۔

قابل ذکر ہے کہ کانگریس ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دے کر اقتدار میں واپس آئی ہے۔ ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کی 68 سیٹوں میں سے کانگریس نے 40 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ بی جے پی کو صرف 25 سیٹیں ملیں اور تین آزاد امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی۔ پارٹی صدر اکھلیش یادو کی بیوی ایس پی امیدوار ڈمپل یادو نے مین پوری لوک سبھا ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے رگھوراج سنگھ شاکیا کو 288461 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے تین چوتھائی سے زیادہ اکثریت سے جیت کر اقتدار برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:Election Results 2022 Live Updates گجرات میں کمل کی چمک برقرار، ہماچل میں پنجہ کو ملا عوام کا ساتھ

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details