نئی دہلی: مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز وزیر نتن گڈکری نے جمعرات ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ سڑک پر غلط پارک کی گئی گاڑیوں کو روکنے کے لیے ایک قانون لانے پر غور کر رہے ہیں۔ گڈکری نے کہا، میں ایک قانون لانے جا رہا ہوں کہ سڑک پر کھڑی گاڑی پر 1000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 500 Reward For Picture Of Wrongly Parked Vehicle
انہوں نے مزید کہا کہ 'ساتھ ہی غلط پارک کی گئی گاڑی کی تصویر لے کر بھیجنے والے کو 500 روپے دئیے جائیں گے۔' وزیر نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ لوگ اپنی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی جگہ نہیں بناتے۔ اس کے بجائے وہ اپنی گاڑیاں سڑک پر کھڑی کرتے ہیں۔'