نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 19 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور انفیکشن کے 3,822 فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 807 افراد کو ٹیکے دیئے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 2,20,66,26,324 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ اتوار کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 5,75,42 ہوگئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,48,18,115 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 5,31,114 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6,248 بڑھ کر 4,42,29,459 تک پہنچ گئی ہے۔
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 818 ایکٹو کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ میں 505، اتر پردیش میں 480، چھتیس گڑھ میں 366، دہلی میں 320، راجستھان میں 294، اڈیشہ میں 210، کرناٹک میں 194، تمل ناڈو میں 172، پنجاب میں 157، مہاراشٹر میں 119، بہار میں 96، مغربی بنگال میں 61 ، آندھرا پردیش میں 40، جموں و کشمیر میں 30، گجرات میں 29، چنڈی گڑھ میں 16، جھارکھنڈ میں 15، مدھیہ پردیش میں 13، اتراکھنڈ میں نو، انڈمان نکوبار جزائر اور اروناچل پردیش میں ایک ایک کیس سامنے آئے جبکہ دہلی میں اس بیماری سے پانچ، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں تین تین، کرناٹک اور مہاراشٹرا، ہریانہ، اڈیشہ، تمل ناڈو اور اتراکھنڈ میں بالترتیب ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوگئی۔