نئی دہلی:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو مبینہ ''غزوہ ہند معاملہ'' میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں مہاراشٹر، گجرات اور مدھیہ پردیش کے سات مقامات پر تلاشی لی۔ این آئی اے نے جن مقامات کی تلاشی لی، ان میں مہاراشٹر کے ناگپور اور گجرات کے تین تین مقامات اور مدھیہ پردیش کے گوالیار کی ایک جگہ شامل ہے، جن مقامات کی تلاشی لی گئی ان میں مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں اور سوشل میڈیا پر مبینہ بنیاد پرستی میں ملوث مشتبہ افراد کے رہائشی احاطے شامل تھے۔
این آئی اے نے ابتدائی طور پر مبینہ غزوہ ہند معاملہ کا ایک کیس گزشتہ سال 22 جولائی کو بہار کے پھلواری شریف پولیس اسٹیشن میں درج کرایا تھا۔پھلواری شریف میں درج مقدمہ میں این آئی اے نے دعوی کیا ہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم مرغوب احمد دانش جو کہ خود بنیاد پرست شخص ہے، اس کے ذریعہ بنائے گئے واٹس ایپ گروپ "غزوہ ہند" پر کئی غیر ملکی اداروں سے رابطے میں تھا۔