کیرالہ میں پی ایف آئی کے خلاف کارروائی:۔
ملاپورم : این آئی اے اور ای ڈی نے ٹرر فنڈنگ اور کیمپ چلانے کے معاملہ میں ملک بھر میں پی ایف آئی کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ این آئی اے اور ای ڈی نے دیر رات گئے چھاپہ مارے ہیں۔ معلومات کے مطابق کیرالہ کے ملاپورم ضلع کے منجیری میں پی ایف آئی صدر او ایم اے سلام کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران پی ایف آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔nia raids on pfi locations across the country واضح رہے کہ جمعرات کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ریاستی پولیس فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ملک کی 10 ریاستوں میں چھاپے مارے، اس دوران پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے 100 سے زیادہ رہنماوں کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع نے اے این آئی کو بتایا کہ "10 ریاستوں میں ایک بڑی کارروائی کے دروان این آئی اے، ای ڈی اور ریاستی پولیس نے پی ایف آئی کے 100 سے زیادہ رہنماوں کو گرفتار کیا ہے۔"ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے تلنگانہ، کیرالہ، آندھرا پردیش، اتر پردیش اور کئی دیگر ریاستوں میں مارے گئے ۔این آئی اے نے رواں ماہ کے شروع میں بھی پی ایف آئی کیس میں تلنگانہ، آندھرا پردیش میں 40 مقامات پر چھاپے مارے اور چار افراد کو حراست میں لیا تھا۔ اس کے بعد ایجنسی نے تلنگانہ میں 38 مقامات (نظام آباد میں 23، حیدرآباد میں چار، جگتیال میں سات، نرمل میں دو، عادل آباد اور کریم نگر اضلاع میں ایک ایک) اور آندھرا پردیش کے دو مقامات (کرنول اور نیلور میں ایک ایک جگہ) پر تلاشی لی۔
مزید پڑھیں:۔ PFI Members Arrests پی ایف آئی کے چار اراکین گرفتار
راجستھان میں پی ایف آئی کے خلاف کارروائی:۔
وہیں ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کئی اضلاع میں این آئی اے کی جانب سے پی ایف آئ کے دفاتر پر کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی آج صبح تین بجے شروع ہوئی، جو نو بجے تک جاری رہی، اس دوران جے پور کے موتی ڈونگری روڑ علاقے میں واقع پی ایف آئی کے ریاستی دفتر کے باہر کثیر تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا اور پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا۔ وہیں کوٹہ علاقے سے چند لوگوں کو حراست میں لینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس موقع پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی ضلع صدر عمران خان نے میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اس پوری کاروائی کے خلاف آج صبح گیارہ بجے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
کرناٹک میں پی ایف آئی کے خلاف کارروائی:۔
ریاست کرناٹک کے ضلع منگلورو میں این آئی اے نے پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کے ضلعی دفاتر پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر کے 8 حصوں میں ان تنظیموں کے رہنماؤں کے گھروں کی تلاشی لی جا رہی ہے، جس میں منگلورو کے نیلیکائی روڈ پر واقع دفاتر بھی شامل ہیں۔ سی آر پی ایف کے افسران نیلیکائی روڈ کے دونوں اطراف تعینات ہیں جہاں پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کے دفاتر واقع ہیں۔ این آئی اے کے اہلکار دفتر کے اندر مسلسل چیکنگ کر رہے ہیں۔ اس دوران پی ایف آئی کے کارکن این آئی اے کے افسران کے خلاف گو بیک کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ منگلورو پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔