نئی دہلی:قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ممبئی میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے وابستہ کئی لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس وقت ایک درجن سے زائد مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ممبئی کے ناگ پاڑا، گورگاؤں، بوریوالی، سانتا کروز، ممبرا اور بھنڈی بازار میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ معلومات کے مطابق وزارت داخلہ کے حکم پر این آئی اے نے داؤد ابراہیم، ڈی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس پر یہ تحقیقات جاری ہے۔ NIA Raids the Premises Of Aeveral Associates Linked to Dawood
NIA Raids On Dawood Ibrahim Associates: این آئی اے نے داؤد ابراہیم سے وابستہ کئی لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پر ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ این آئی اے نے ممبئی میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ چھاپے داؤد سے منسلک مقامات پر ہوئے ہیں۔ NIA Raids On Dawood Ibrahim Associates In Mumbai
ڈی کمپنی ایک شدت پسند تنظیم ہے جس پر اقوام متحدہ نے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 1993 کے ممبئی دھماکوں کے ملزم داؤد ابراہیم کو 2003 میں اقوام متحدہ نے عالمی شدت پسند قرار دیا تھا۔ اس پر 25 ملین ڈالر کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔
- مزید پڑھیں:۔ ED Raids Dawood's Sister Haseena Parkar: داؤد ابراہیم کی بہن کے گھر پر ای ڈی کی چھاپہ ماری
واضح رہے کہ اس سے قبل منی لانڈرنگ کی جانچ کر رہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ممبئی میں انڈر ورلڈ سے وابستہ لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا تھا۔ ای ڈی کے اہلکار گینگسٹر داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے ممبئی میں واقع گھر بھی پہنچے۔ ای ڈی کی یہ کارروائی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے درج ایف آئی آر کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے نیا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اس کے تحت اب این آئی اے کو داؤد ابراہیم سے متعلق معاملات کی جانچ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔