حیدرآباد: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کیس میں اپنی تحقیقات تیز کرتے ہوئے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے متعدد اضلاع میں تلاشی لی۔ یہ تلاشی نظام آباد، کرنول، گنٹور اضلاع میں جاری ہے۔ تقریباً 30 مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ضلع کنوینر شاہد اللہ کے گھر پر بھی ایجنسی کی ٹیم بھی موجود ہے۔nia raid continues at 30 locations in telangana and andhra pradesh
اتوار کی اولین ساعتوں میں تلنگانہ کے نظام آباد سمیت نرمل ضلع کے بھینسہ ٹاؤن اور جگتیالا ٹاؤن میں تقریباً 30 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ این آئی اے حکام نے اس معاملے میں گرفتار افراد کے ساتھ کئی مشتبہ افراد کے گھروں میں بھی تلاشی لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھاپے میں کئی اہم دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ نرمل ضلع کے بھینسہ میں تفتیشی افسران نے مدینہ کالونی میں کئی مکانات کا معائنہ کیا۔ افسران بھینسہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے تربیتی پروگراموں کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔