لکھنؤ: ریاست اترپردیش میں این آئی اے نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آٹھ اراکین کو گرفتار کر لیا ہے۔ لکھنؤ کے اندرا نگر سے ایک، وارانسی سے دو، بارہ بنکی سے ایک اور بہرائچ سے دو اراکین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی صبح چار بجے کی گئی ہے۔ وارانسی سے پی ایف آئی کے رہنما ندیم کو بھی حراست میں لیا ہے۔ لکھنؤ کے اندرا نگر سے این آئی اے نے وسیم نامی نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔ وسیم پیشے سے ایک درزی ہیں۔ این ائی اے کی ٹیم آج صبح وسیم کے گھر پہنچ کر تلاشی لی اور انہیں حراست میں لے لیا۔Eight members of PFI detained by nia
وسیم کے والد سلیم نے بتایا کہ ان کے تین بیٹوں میں وسیم دوسرے نمبر کا ہے۔ وہ چار برس پہلے ان کے ساتھ ملہور میں رہ کر ان کی درزی کی دکان میں کام کرتا تھا لیکن بعد میں وہ اندرا نگر میں خود کی دکان چلانے لگا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں صبح وسیم کی کی اہلیہ نے فون پر بتایا کہ چار بجے پولیس نے وسیم کو حراست میں لے لیا ہے۔