نئی دہلی:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو وارانسی اور دہلی میں چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ اس دوران ایجنسی نے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں باسط کلام صدیقی کو گرفتار کرلیا۔ این آئی اے کا الزام ہے کہ باسط ملک مخالف سرگرمیوں کے لئے نوجوانوں کی ذہن سازی کرتا تھا، تاکہ ملک میں ناخوشگوار سرگرمیاں انجام دی جا سکیں۔ اسی سلسلے میں ایجنسی نے چھاپے مارے۔ NIA arrested the suspected youth during the raid in varanasi
این آئی اے کی ٹیم نے کا دعویٰ ہے کہ وارانسی کے کینٹ تھانہ علاقہ کے رضا کالونی کے رہنے والے اس نوجوان کے بارے میں این آئی اے کو خفیہ جانکاری ملی تھی۔ معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ نوجوان نے کم عمری میں ہی بنارس سے پورے پوروانچل اور اتر پردیش کے نوجوانوں کو اپنی تنظیم سے جوڑ کر مبینہ ملک دشمن سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ این آئی اے نے آئی پی سی کی دفعہ 124 اے، 153 اے اور 153 بی اور یو اے (پی) ایکٹ 1967 کی دفعہ 17، 18، 18 بی، 38، 39 اور 40 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔