ترواننت پورم: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو کیرالہ میں 56 مقامات پر چھاپے مار کر پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے مبینہ مارشل آرٹ اور ہٹ اسکواڈ ٹرینر کو گرفتار کیا ہے۔ این آئی اے نے 19 ستمبر 2022 کو خود نوٹس لے کر درج معاملے میں پی ایف آئی کے ٹرینر اور کیرالہ ہائی کورٹ کے وکیل محمد مبارک اے کو گرفتار کیا۔ یہ گرفتاری گزشتہ ستمبر میں پی ایف آئی لیڈروں کی گرفتاری اور 29 دسمبر کو کیرالہ میں 56 مقامات پر ایک اور تلاشی کے بعد ہوئی ہے۔NIA Arrests PFI Squad Trainer in kerala
جمعرات کو تلاشی کے دوران اس کے گھر سے بیڈمنٹن ریکیٹ بیگ میں چھپائے گئے ہتھیاروں میں کلہاڑی، تلوار اور دراتی بھی شامل تھی۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ایف آئی مختلف ریاستوں اور اضلاع میں لیڈروں اور دیگر کمیونٹیز کے اراکین کو نشانہ بنانے کے لیے ہٹ اسکواڈ بنانے اور تربیت دینے کے لیے کام کر رہی تھی۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔