اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

NIA Arrests 9 Persons: جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری، نو افراد گرفتار

این آئی اے نے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر سرینگر کے دو مقامات، کپواڑہ کے دو مقامات، اننت ناگ، بانڈی پورہ اور پلوامہ کے ایک ایک مقام پر میں چھاپے مارے گئے۔ اس کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی این آئی اے نے چھاپہ ماری کی۔ Nia Raids at Deferent Location in Srinagar

جموں و کشمیر میں دو الگ الگ مقدمات پر چھاپے ماری، نو افراد گرفتار
جموں و کشمیر میں دو الگ الگ مقدمات پر چھاپے ماری، نو افراد گرفتار

By

Published : Feb 17, 2022, 9:24 AM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو کہا کہ اس نے جموں کے بھٹنڈی علاقے سے آئی ای ڈی برآمدگی کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے پانچ مقامات پر چھاپے مارے اور پانچ لوگوں کو گرفتار کیا۔ این آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جموں کے بھٹنڈی علاقے سے اس سلسلے میں مختلف مقامات پہ چھاپے مارے گئے، اس دوران پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔


این آئی اے نے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر سرینگر کے دو مقامات، کپواڑہ کے دو مقامات، اننت ناگ کے ایک مقام، بانڈی پورہ کے ایک مقام اور پلوامہ میں چھاپے مارے۔ اس کے علاوہ دیگر کئی مقامات پر این آئی اے نے چھاپہ ماری کی کاروائی انجام دی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ معاملہ جموں کے بھٹنڈی علاقے سے دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کی بازیابی سے متعلق ہے۔ تحقیقات کے بعد اب تک پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے تین ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔NIA Raid: این آئی اے نے بارہمولہ کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے

بیان میں کہا گیا ہے کہ آج تلاشی مہم کے دوران مزکورہ معاملے میں مشتبہ افراد کے احاطے سے مجرمانہ مواد اور ڈیجیٹل آلات بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ وہیں دیگر کاروائی کے دوران چار مزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو بنیاد پرستی کی تحریک دینے اور بھرتی کرنے کے معاملے سے متعلق ہے اور اس سلسلے میں قومی تفتیشی ایجنسی نے کشمیر میں متعدد مقامات پر تلاشی لی، اس دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس طرح سے مجموعی طور پر نو گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details