نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 4,271 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کیسوں کی کل تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 76 ہزار 817 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران اس وبا سے 15 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 692 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس (کووڈ-19) کے فعال معاملوں میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میںفعال معاملے 1,636 بڑھ کر 24,052 ہو گئے ہیں۔Corona increase in india
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 194 کروڑ 09 لاکھ 46 ہزار 157 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,619 مریض کووڈ انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 26 لاکھ 28 ہزار 073 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ان نئے اعدادوشمار کے ساتھ ملک میں روزانہ انفیکشن کی شرح 0.06 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.73 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔