نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور باقی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.62 کروڑ سے زیادہ ویکسین دئے جا چکے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے فعال معاملے بڑھ کر 1،797 ہو گئے ہیں اور اسی مدت میں 96 لوگ کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے کووڈ سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4،41،51،315 ہو گئی ہے۔ بحالی کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن سے دو مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کی وجہ سے اموات کی تعداد 5,30,750 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ کیرالہ میں 11 فعال معاملے بڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,224 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 67,57,212 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,579 پر برقرار ہے۔ کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں تین فعال معاملے کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 111 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 40,32,703 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک کل 40,309 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ گوا میں کورونا کے پانچ فعال معاملے کے اضافے کے ساتھ ہی فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔ اس دوران کورونا انفیکشن سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 2,55,106 تک پہنچ گئی گئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 4,013 پر مستحکم ہے۔