نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13900 لوگ کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں، اسی کے ساتھ ہی اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43699435 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.58 فیصد ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 209.40 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے مزید 30 افراد کی موت کے بعد اموات کا اعدادوشماربڑھ کر پانچ لاکھ 27 ہزار 289 ہوگیاہے۔ ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 166 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.23 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 4.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے 13372 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 43 لاکھ 27 ہزار 890 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 315231 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.21 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں ایکٹو کیسز 311 بڑھ کر15856 ہو گئے۔ ریاست میں اس بیماری سے 747101 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں اور مزید دو مریضوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 17874 ہو گئی ہے۔ Total Corona cases in India
اس مدت میں مہاراشٹر میں 43 فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 11733 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 7920772 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں اورہلاکتوں کا اعدادوشمار بڑھ کر 148191 ہو گیاہے۔ کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 470 ایکٹو کیسزبڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 9777 ہو گئی ہے اور 1100 مریضوں کی صحت یابی کے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3988417 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے مزید تین مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 40204 ہو گئی ہے۔
اس کے بعد راجستھان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 342 بڑھ کر 4407 ہو گئی ہے۔ اس دوران 404 افراد کے صحت یاب ہونے سے ریاست میں اس وبا سے آزاد ہونے والوں کی کل تعداد 1290157 ہو گئی ہے اور دواموات کے بعد ہلاکتوں کا اعدادوشمار بڑھ کر9603 تک پہنچ گیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں، کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 680 کم ہو کر 6146 اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1959215 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے مزید تین مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 26411 ہو گئی ہے۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 81 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 4659 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 784 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 2089289 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے ایک مریض کی موت ہوگئی جس کے بعد اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر23592 ہوگیا۔