بھارت میں کورونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر کمی آئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ New Corona Cases in India
وہیں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 325 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 230 ہو گئی ہے۔ New Covid Death in India
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 739 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ Corona Active Cases in India
کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60 ہزار 298 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں اب تک 4 کروڑ 20 لاکھ 37 ہزار 536 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ Total corona Recoveries in India