کانگریس کے سابق جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے آج فلم ’دی کشمیر فائلس‘ کے بہانے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نفرت سے بدامنی پھیلتی ہے اور ہندو مسلم ممالک میں روزی روٹی کما رہے ہیں، کبھی ان کے بارے میں سوچا ہے کیا؟ Digvijay Singh Targets BJP Government
اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں مسٹر سنگھ نے کہا کہ جب کشمیری پنڈتوں کی مہاجرت ہوئی تو اس وقت کانگریس اپوزیشن میں تھی۔ وشوناتھ پرتاپ سنگھ کی جنتا دل حکومت کو بی جے پی کی حمایت حاصل تھی۔ مفتی محمد سعید صاحب وزیر داخلہ تھے۔ جگموہن گورنر تھے۔ پھر آپ کانگریس کو کیوں کوس رہے ہیں؟