اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Nepal PM Arrives Indore نیپال کے وزیراعظم نے مہاکالیشور مندر میں پوجا کی

نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل جمعہ کو ریاست کے دو روزہ دورے پر مدھیہ پردیش پہنچنے کے بعد اجین کے شری مہاکالیشور مندر میں پہنچ کر پوجا کی۔

Nepal PM Arrives Indore
نیپال کے وزیراعظم نے مہاکالیشور مندر میں پوجا کی

By

Published : Jun 2, 2023, 4:04 PM IST

اندور: نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل پرچنڈ بھارت کے دورے کے دوران آج مدھیہ پردیش کے اندور ہوائی اڈے پر پہنچے۔ ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ اس دوران آبی وسائل کے وزیر تلسی سلوات اور وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر بھی موجود تھیں۔ وزیر اعظم دہل اندور سے کچھ فاصلے پر واقع اجین کے شری مہاکالیشور مندر پہنچ کر پوجا بھی کی، اسی سلسلے میں وہ اندور آئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اندور واپسی پر وہ مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے اور وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

پشپا کمل دہل جنہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں عہدہ سنبھالا تھا، 31 مئی سے 3 جون تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ ان کا بھارت کا چوتھا دورہ ہے۔ انہوں نے جمعرات کو بھارت-نیپال بزنس سمٹ میں شرکت کی جو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔ جمعرات کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی اس سمٹ میں بھارت اور نیپال کے ممتاز کاروباری لیڈروں، اعلیٰ سطح کے سرکاری عہدیداروں، سفیروں اور ماہرین کو اکٹھا کیا گیا تاکہ تعاون کی راہیں تلاش کی جا سکیں اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیپال کے وزیر اعظم نے جمعرات کو صدر دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی دو طرفہ ملاقات کے دوران، بھارت اور نیپال کے درمیان مختلف مفاہمت ناموں پر دستخط بھی کیے گئے۔ پی ایم مودی اور نیپال پی ایم دہل نے باتھناہا سے نیپال تک کارگو ٹرین کو مشترکہ طور پر ہری جھنڈی دکھائی۔ دہل نے راج گھاٹ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور بدھ کو قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے بھی ملاقات کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details