اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Ukraine Russia War: بھارتی طالبہ نے یوکرین چھوڑنے سے کیوں انکار کیا؟ - بھارتی طلبا یوکرین میں پھنسے

یوکرین اور روس کے درمیان چار روز سے جنگ جاری ہے۔ ہزاروں بھارتی طلبا یوکرین میں پھنسے Students Stranded in Ukraine ہوئے ہیں۔ حکومت ہند کی جانب سے یوکرین سے بھارتی شہریوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ وہیں 17 سالہ ہریانوی لڑکی نے انسانیت کی مثال پیش کی ہے۔ چرخی دادری کی نیہا سنگوان نے بھارت واپس آنے سے انکار Neha Sangwan Refuses To Leave Ukraine کر دیا ہے۔ Ukraine Russia War

Ukraine Russia War: بھارتی طالبہ نے یوکرین چھوڑنے سے کیوں انکار کیا؟
Ukraine Russia War: بھارتی طالبہ نے یوکرین چھوڑنے سے کیوں انکار کیا؟

By

Published : Feb 27, 2022, 8:53 PM IST

نیہا کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین میں جس گھر میں کرائے پر رہ رہی ہیں، اس گھر کا مالک جنگ میں شامل ہونے گیا ہے۔ اب اس گھر میں خاتون اور اس کے تین بچے رہ رہے ہیں۔ ایسے میں نیہا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان بچوں کی دیکھ بھال کے لیے یوکرین میں ہی رہیں گی۔ ہریانہ کی بیٹی کے اس فیصلے کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔ چرخی دادری کی بیٹی نیہا سنگوان کے والد بھارتی فوج میں تھے۔ وہ دو سال قبل شہید ہوئے تھے۔ Neha Sangwan Refuses To Leave Ukraine

دراصل دو سال قبل والدین نے نیہا کو ایم بی بی ایس کے لیے یوکرین بھیج دیا تھا۔ نیہا نے بتایا کہ اسے یوکرین کے شہر کیف میں ہاسٹل نہیں ملا تو وہ وہاں کرائے پر رہنے لگی۔ اب نیہا کا کہنا ہے کہ جب تک حالات معمول پر نہیں آتے ہیں، وہ بھارت واپس نہیں آئے گی Haryana Daughter Neha Sangwan in Ukraine۔ نیہا نے کہا کہ اگر میں اس دوران نہیں رہیں تو بھی کوئی غم نہیں۔ نیہا سنگوان نے اپنی خالہ سویتا جاکھڑ کو فون پر صورتحال سے آگاہ کیا۔

نیہا نے بتایا کہ جس گھر میں وہ رہ رہی ہے اس کا مالک یوکرین کی فوج میں شامل ہو گئے ہیں۔ ایسے میں ان کی بیوی اور تین بچے بنکر میں پھنس گئے ہیں۔ نیہا بھی اس کے ساتھ بنکر میں ہے۔ نیہا نے کہا کہ میں اسے ایسی حالت میں چھوڑ کر بھارت نہیں آ سکتی۔ نیہا کی خالہ سویتا جاکھڑ نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: یوکرین بیلاروس کی سرحد پر روس کے ساتھ مذاکرات کرنے پر راضی

اس معاملے پر سابق وزیر ستپال سنگوان نے کہا کہ یوکرین کے حالات کے درمیان دادری کی بیٹی نے وہاں کے شہریوں کو بچانے کے لیے انسانیت کی مثال قائم کی ہے۔ بیٹی کے اس جذبے کو سلام اور دادری واپسی پر اس کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ بی جے پی کسان مورچہ کے ریاستی صدر سکھویندر شیوراں نے کہا کہ یوکرین میں موجودہ صورتحال کے درمیان ہریانہ اور مرکز کی حکومت بچوں کی واپسی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ Ukraine Russia War

ABOUT THE AUTHOR

...view details