اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

world environment day:'ماحولیات کے تحفظ کےلیےبھارتی فطرت کے شعور کی ضرورت'

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈونے کہا ’’آج ماحولیات کا عالمی دن ہے۔ بھارتی روایت میں پنہاں فطرت کے تئیں شعور کو دوبارہ اپنے طرز زندگی میں اختیار کریں۔ انسان ، تمام جانداروں کی طرح ، فطرت کا ایک حصہ ہے ، مالک نہیں۔ فطرت کا احترام کرنے سے ہی انسانی معاشرہ اپنا مستقبل محفوظ کرسکتا ہے‘‘۔

'ماحولیات کے تحفظ کے لئے بھارتی فطرت کے شعور کی ضرورت'
'ماحولیات کے تحفظ کے لئے بھارتی فطرت کے شعور کی ضرورت'

By

Published : Jun 5, 2021, 12:17 PM IST

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے بھارتی فطرت کے شعور کو فروغ دینے پر زور دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگڑتے ماحولیاتی نظام کو متوازن کرنے کے لئے کوششیں کرنی ہوں گی۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر جاری ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا ’’ہمیں پائیدار زراعت کی جانب بڑھنا ہوگا ، دوبارہ سے جنگل کاری کرنی ہوگی اور سمندری آلودگی کو روکنا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’آج ماحولیات کا عالمی دن ہے۔ بھارتی روایت میں پنہاں فطرت کے تئیں شعور کو دوبارہ اپنے طرز زندگی میں اختیار کریں۔ انسان ، تمام جانداروں کی طرح ، فطرت کا ایک حصہ ہے ، مالک نہیں۔ فطرت کا احترام کرنے سے ہی انسانی معاشرہ اپنا مستقبل محفوظ کرسکتا ہے‘‘۔

نائیڈو نے کہا کہ ملک عالمی ماحولیات کے تحفظ کے لئے ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ماحول کو فوسل توانائی کی آلودگی سے بچانے کے لئے صاف ستھری اور قابل تجدید توانائی اور موثر توانائی ٹکنالوجی تیار کی جارہی ہیں ، زمین اور آبی وسائل کو کیمیائی اور شہری آلودگی سے بچانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details