اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

NDTV On Adani Group's Announcement این ڈی ٹی وی نے کہا کہ اڈانی گروپ کا اعلان یکطرفہ - دہلی کی خبر

ٹی وی چینل آپریٹر این ڈی ٹی وی نے منگل کو کہا کہ اڈانی گروپ نے اپنے حصول کے بارے میں جو اعلان کیا ہے وہ این ڈی ٹی وی کے بانی رادھیکا اور پرنو رائے کی رضامندی کے بغیر ہے۔NDTV On Adani Group's Announcement

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 23, 2022, 10:34 PM IST

نئی دہلی:اڈانی گروپ کی فرمز نے منگل کو این ڈی ٹی وی لمیٹڈ میں اضافی 26 فیصد حصص خریدنے کے لئے 493 کروڑ روپے کی کھلی پیشکش کی۔ اس معاملے میں این ڈی ٹی وی نے کہا کہ اڈانی گروپ نے اپنے حصول کے بارے میں جو اعلان کیا ہے وہ این ڈی ٹی وی کے بانی رادھیکا اور پرنو رائے کی رضامندی کے بغیر ہے۔NDTV On Adani Group's Announcement

یہ بیان اس وقت آیا جب اڈانی گروپ نے آج اعلان کیا کہ وہ این ڈی ٹی وی میں بالواسطہ طور پر 29.18 فیصد حصص حاصل کر رہا ہے اور بازاروں کے ریگولیٹر سیبی کے اصولوں کے مطابق 26 فیصد اور حصہ داری کے حصول کے لئے شئیر ہولڈروں کے سامنے کھلی پیشکش رکھے گا۔

اڈانی گروپ نے کہا ہے کہ وہ بازار میں درج ٹی وی چینل کی 29.18 فیصد حصہ داری گروپ کی کمپنی وشوا پردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ (وی سی پی ایل) کے پاس گروپ کی پرموٹر کمپنی کے وارنٹ کو شیئر میں بدل کر حاصل کررہا ہے۔ وی سی پی ایل اڈانی گروپ کمپنی اے ایم جی میڈیا نیٹورکس لمیٹڈ(اے ایم این ایل) کی مکمل ملکیتی والی کمپنی ہے۔

این ڈی ٹی وی نے اڈانی گروپ کے بیان کے بعد اسٹاک ایکسچینج بی ایس ای کو دی گئی اطلاع میں کہا، 'این ڈی ٹی وی اور کمپنی کے بانی یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سی پی ایل کے ذریعہ جس حق کا استعمال کیا گیا ہے وہ این ڈی ٹی وی کے بانی کو کسی معلومات، ان کے ساتھ کسی بات چیت یا ان کی رضامندی کے بغیر کیا گیا ہے اور انہیں این ڈی ٹی وی کی ہی طرح اس حق کے استعمال کے بارے میں آج ہی آگاہ کرایا گیا۔

این ڈی ٹی وی کی داخل اطلاع میں کہا گیا ہے، 'یہاں تک کہ ابھی کل ہی، این ڈی ٹی وی نے اس شیئر مارکٹ کو مطلع کیا تھا کہ اس کے بانیوں کے شیئر ہولڈنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: Adani Group Firms Offer To NDTV اڈانی گروپ کی فرمز نے این ڈی ٹی وی میں اضافی حصص خریدنے کی پیشکش کی


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details