اس میٹنگ میں ٹی ایم سی رہنما یشونت سنہا ، نغمہ نگار جاوید اختر ، راشٹریہ لوک دل کے صدر جینت چودھری اور این سی پی رہنما عمر عبداللہ نے بھی شرکت کی۔
دہلی میں این سی پی کی جانب سے آل پارٹی میٹنگ کا انعقاد - prashant kishore
دہلی میں این سی پی صدر شرد پوار کی جانب سے آل پارٹی میٹنگ طلب کی گئی جو ان کی قیامگاہ پر ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔ اس میٹنگ میں کئی اہم معاملے زیر بحث رہے۔
دہلی میں این سی پی کی جانب سے آل پارٹی میٹنگ کا انعقاد
سی پی آئی کے رکن پارلیمنٹ بنوئے وشوم نے کہا کہ یہ میٹنگ تمام سیکولر ، جمہوری اور بائیں بازو کی جماعتوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اور عوام اس وقت تبدیلی چاہتے ہیں۔
این سی پی رہنما شرد پوار نے ایک ہفتہ میں دو مرتبہ سیاسی مبصر پرشانت کشور سے ملاقات کے بعد یہ میٹنگ طلب کی ہے۔ اس میٹنگ کے بعد 2024 میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں ایک مضبوط اپوزیشن بنانے کے امکان کو تقویت حاصل ہورہی ہے۔
Last Updated : Jun 23, 2021, 7:14 AM IST