اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Nationwide Covid Mock Drill پیر، منگل کو ملک بھر میں کووڈ موک ڈرل ہوگی: منڈاویہ - مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ

مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے جمعہ کو کچھ ریاستوں میں کووڈ انفیکشن کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر ریاستوں کے ساتھ کووڈ سے نمٹنے کے لیے صحت عامہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 7, 2023, 9:56 PM IST

نئی دہلی: کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر اگلے ہفتے کی شروعات میں ملک بھر میں کووڈ سے نمٹنے کے لیے موک ڈرل منعقد کی جائے گی۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے جمعہ کو کچھ ریاستوں میں کووڈ انفیکشن کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر ریاستوں کے ساتھ کووڈ سے نمٹنے کے لیے صحت عامہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ منڈاویہ نے آن لائن ریاستوں کے وزرائے صحت اور پرنسپل سکریٹریوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ انفیکشن کی روک تھام اور انتظام کے لیے مرکز اور ریاستوں کو پچھلی بار کی طرح اجتماعی جذبے سے کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

مرکزی وزیر نے ریاستوں کو چوکس رہنے اور کووڈ انتظام کی تمام تیاریاں کرنے کی صلاح دی۔ انہوں نے تمام وزراء صحت سے درخواست کی کہ وہ اس ماہ کی 10 اور 11 تاریخ کو تمام اسپتالوں میں ماک ڈرل کرنے اور ضلعی انتظامیہ اور صحت کے حکام کے ساتھ صحت کی تیاریوں کا جائزہ لیں۔ انہوں نے تمام ریاستوں سے انفلوئنزا جیسی بیماریوں کی نگرانی کے ذریعے ابھرتے ہوئے متاثرہ مراکز کی شناخت کرنے اور کووڈ اور انفلوئنزا کے تمام نمونے جانچ کے لیے بھیجنے کے لئے کہا۔ انہوں نے تمام متاثرہ معاملوں کی جینوم سیکوینسنگ کے لیے بھی کہا۔ مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ کووڈ کی نئے اقسام سمیت تمام معاملات کے لیے پانچ قدم کی حکمت عملی جانچ، ٹریسنگ، تشخیص، ویکسینیشن اور مناسب معیارات پر عمل کیا جانا چاہیے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے دس لاکھ فی ملین آبادی میں سو ٹیسٹ کرانے کی موجودہ شرح میں اضافہ کرنے کی بھی درخواست کی۔ انھیں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں اضافہ کرنے کو بھی کہا گیا۔

میٹنگ کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بتایا گیا کہ ملک میں کووڈ انفیکشن کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ ہندوستان میں 90 فیصد آبادی کو پہلی کووِڈ ویکسین مل چکی ہے، جبکہ احتیاطی ویکسین کی رفتار بہت کم ہے۔ منڈاویہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں بزرگ اورسنگین مرض کے شکار لوگوں سمیت تمام آبادی کووڈ ویکسین دینے کی صلاح کی۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6050 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 28303 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 178533 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2334 کووڈ ویکسین لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mandaviya on Corona مرکزی وزیر صحت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے حوالے سے جائزہ میٹنگ کی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details